لعل شہباز قلندرؒ کا مزار زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ واپس

سیہون: کورونا متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافے کے پیش نظر حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کا مزار کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
سندھ کے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف منور مہیسر کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافے پر صوبائی وزیر اوقاف نے درگاہیں مستقل بنیادوں پر بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ جب تک کورونا کی روک تھام کے لیے ضابطے نافذ ہیں، سندھ کی درگاہیں بند رہیں گی۔
اس سے قبل محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعرات کو مزار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کورونا وبا کے پیش نظر درگاہ لعل شہباز قلندر کو 14 مارچ سے بند کردیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اس سال درگاہ پر سالانہ عرس کی تقریبات بھی منعقد نہیں ہوں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔