لاک ڈاؤن نیٹ فلیکس کے لیے نیک شگون، صارفین تیزی سے بڑھنے لگے

نیویارک: کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور ایسے میں ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کے صارفین میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ نیٹ فلکس کا منافع دوگنا ہوگیا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ صارفین نے لاک ڈاؤن کے دوران نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن حاصل کی۔
کمپنی کے مطابق گزشتہ سال کے آخر تک جتنے یوزرز نے نیٹ فلکس سبسکرائب کیا اب ان میں تقریباً دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔
البتہ نیٹ فلکس نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بیشتر پروڈکشن روک دی گئی ہے تاہم آمدن میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ نیٹ فلکس کے دنیا بھر میں سبسکرائبر کی تعداد تقریباً 18 کروڑ 20 لاکھ ہوچکی ہے۔
نیٹ فلیکس نے رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 709 ملین ڈالر کا منافع کمایا اور مجموعی طور کمپنی نے پہلے تین ماہ میں 5 ارب 80 کروڑ ڈالر کمائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔