لاک ڈاؤن کو مؤثر بنانے کے لئے انوکھے حربے استعمال کیے جانے لگے
جکارتہ: انڈونیشیا میں لاک ڈاؤن کو مؤثر بنانے کے لئے انوکھے حربے استعمال کیے جانے لگے ہیں، نوجوانوں کا ایک گروپ بھوتوں کا بھیس اپنا کر لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ جاوا میں نوجوان رضاکاروں کا لاکڈاؤن کی خلافورزی کرنے والوں کے خلاف انوکھا حربہ، نوجوانوں کے گروپ نے بھوت کے بھیس میں اپنے رضاکار سڑک کنارے کھڑے رکھے ہیں۔ یہ رضاکار اندھیرے میں سنسان مقامات پر کھڑے ہو کر رات کو گھروں سے باہر نکلنے والے لوگوں کے سامنے آکھڑے ہوتے ہیں، جنہیں دیکھ کر وہ بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔