عدالت عظمیٰ کے کورونا سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے کورونا سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور کورونا ازخود نوٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم جاری کردیا ہے۔