شمالی وزیرستان میں میں آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، افسر سمیت 4 جوان شہید: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسرسمیت 4 اہل کار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں 7 دہشت گرد اپنی جان سے گئے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کا تعلق لاہور سے ہے، حوالدار قمر ندیم اور سپاہی محمد قاسم شہید کا تعلق لیہ سے، جب کہ سپاہی توصیف شہید نارووال کے رہائشی تھے۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، باردوری مواد اوردیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔