شربت زیادہ میٹھا بنانے پر بھائی نے فائرنگ کر کے سگی بہن اور بھائی کو قتل کردیا

پشاور:نواحی علاقہ متھرا میں افطاری کے دوران شربت زیادہ میٹھا بنانے پر بھائی نے فائرنگ کرکے سگی بہن اور بھائی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متھرا کے محلہ صادق آباد میں گزشتہ روز افطاری کے دوران شربت میں چینی کی مقدار زیادہ ہونے پر محمد اسحاق نامی شخص کی اپنی بہن کے ساتھ تکرار ہوئی جس پر اس نے طیش میں آکر اپنی بہن اور بھائی حسین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔دونوں کو محلے کے لوگوں نے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی رورل کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ عنقریب ملزم گرفتار ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔