سید فخر امام نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: سید فخرامام نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اںھیں وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک کا قلمدان دیا گیا ہے۔
ایوان صدر میں سید فخر امام کی بطور وفاقی وزیر تقریب حلف برداری ہوئی، صدر عارف علوی نے سید فخرامام سےوفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔
وزیراعظم کی جانب سے سید فخرامام کو وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی تھیں، فخرامام کو وزارت فوڈ سیکیورٹی اورخسروبختیار کو اکنامک افیئر کا قلمدان سونپا تھا، جب کہ حماد اظہر کو وزارت صنعت کا وزیربنا دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔