سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 700 اور 569 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 450 جبکہ دس گرام کی قیمت 94 ہزار 693 روپے تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ہونے والی کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1837 ڈالرز تک پہنچ گئی۔