سوختہ لاشوں کی تشخیص کا عمل آئندہ چھ سے سات دنوں میں مکمل ہوجائے گا: آئی سی سی بی ایس

کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہوائی حادثے کا شکارمسافروں کی سوختہ لاشوں کی تشخیص کا انتہائی پیچیدہ عمل سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی کے تحت آئندہ چھ سے سات دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ 16 ڈی این اے رپورٹس محکمہ پولیس سندھ کو ارسال کردی گئی ہیں۔
اس چوبیس گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں بیس سائنس دان اور رضا کار شامل ہیں۔ ایس ایف ڈی ایل کی تیارکردہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک ادارے کو حادثے کے شکار مسافروں کے لواحقین کے 67 نمونے موصول ہوئے ہیں، جب کہ پولیس سے جاں بحق ہونے والوں کے 69 نمونے موصول ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت اس جدید ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری کا قیام عمل میں آیا تھا، یہ سندھ میں اپنی نوعیت کی پہلی اور پاکستان میں دوسری فرانزک لیبارٹری ہے جسے جمیل الرحمن سینٹر فار جینومکس ریسرچ میں قائم کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔