سندھ میں کورونا سے پہلی اور ملک میں تیسری ہلاکت
کراچی: وزیر صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی، ملک میں وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی۔
وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا 77 سالہ شخص کو کل نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مریض کو دوسری بیماری بھی تھی، کورونا کے باعث ہلاکت ہوئی، ہم لوگوں تک پہنچ رہے ہیں اس لیے سندھ میں زیادہ کیسز نظر آ رہے ہیں، سندھ نے سب سے زیادہ کیسز کی تشخیص کی، جیسے ہی اطلاع ملتی ہے ہم ٹیسٹنگ کرتے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز کے پی کے میں کورونا وائرس کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے، ایک کا تعلق مردان اور دوسرے کا ہنگو سے تھا۔