سندھ فوڈ اتھارٹی: ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع ساوتھ کی زمزمہ میں کارروائی، پیزا شاپ سیل

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع ساوتھ شاہ زيب شيخ کی سربراہی میں زمزمہ کے علاقے میں کارروائی کی ہے، اس دوران میلانو پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ کی انسپیکشن کی گئی۔
انسپیکشن کے دوران صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال سامنے آئی، فریزر کی ابتر حالت اور کھانا پکانے میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ (چاینیز سالٹ) کا استعمال پایا گیا، مزید ناقص اور زائد المیاد اشیاء بھی برامد کی گئیں۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پچیس ہزار کا چالان کیا اور غیر معیاری کھانے پينے کی اشیاء اور صفائی ستھرائی کا عمل بہتر نہ ہونے پر میلانو پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ کو عارضی طور پر سیل کردیا گیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کو مذکورہ ریسٹورنٹ کی متعدد شکایات ب ذریعہ سوشل میڈیا اور کمپلینٹ سیل موصول ہوئی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔