سندھ حکومت کا صوبے بھر کےایڈمینسٹریشن دفاتر کھولنے کا فیصلہ
کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام ایڈمینسٹریشن دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق انتظامی دفاتر کے ساتھ ساتھ صفائی کے لیے اسکول بھی کھولے جائیں، تمام ریجن کے ڈائریکٹرز متعلقہ آفیسر کو ہدایت جاری کریں کے اسکول میں ھیڈ ماسٹر کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔محکمہ تعلیم سندھ نے ہدایت کی کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے دی جانے والی تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے ، سیکریٹری تعلیم نے انتظامی امور کے معاملات ، پینشن ، ریٹائرمینٹ ، جیپی فنڈ اور دیگر اساتذہ کے زیر التوا مسائل کے حل کے لیے ڈاکومینٹس سیکریٹریٹ بھیجوانے کا حکم دیا ہے۔