سعودی عرب: لڑکی کے پیٹ سے دوران آپریشن دوکلو بال برآمد
ریاض: ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے لڑکی کے پیٹ سے حیران کن طور پر 2 کلوگرام بال نکال کر برسوں پُرانا درد ختم کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لڑکی برسوں سے پیٹ درد میں مبتلا تھی اور آپریشن تک درد کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تھی، درد بڑھنے پر مریضہ کو طائف کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال لایا گیا جہاں بڑے پیمانے پر طبی معائنہ کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں آخرکار درد کا سبب بننے والے عوامل کا پتا لگالیا گیا۔
بال نکالنے کے بعد لڑکی کا پیٹ درد ختم ہوگیا اور پیٹ کے بھاری پن سے بھی جان چھوٹ گئی، تاہم اسے اب بھی ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔