بھارت کورونا، بلیک اور وہائٹ کے بعد خطرناک زرد فنگس بھی پھیلنے لگا
نئی دہلی: کورونا وائرس، بلیک فنگس اور وہائٹ فنگس کے بعد اب زرد فنگس بھی پھیلنے لگا ہے جو بہت زیادہ خطرناک ہے۔بھارتی ڈاکٹر بی پی تیاگی نے اس سلسلے میں تینوں فنگس کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہائٹ فنگس پھیپھڑوں پہ اثر ڈالتا ہے جب کہ بلیک فنگس دماغ کو متاثر کرتا ہے لیکن زرد فنگس زخموں کو بھرنے سے روکتا ہے۔زرد فنگس کی علامات کے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب یہ حملہ آور ہوتا ہے تو ناک بہنے لگتا ہے اور سر درد بھی ہوتا ہے لیکن زیادہ مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب یہ زخم کو بھرنے سے روکتا ہے۔
دوسری جآںً ڈاکٹر تیاگی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک ایسا مریض آیا ہے جس میں وہائٹ، بلیک اور زرد تینوں اقسام کے فنگس پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اپنے 30 سالہ کیریر میں انہوں نے پہلی مرتبہ زرد فنگس دیکھا ہے۔