رام مندر کا سنگ بنیاد، بھارتی اپوزیشن پارٹیوں کا شدید ردعمل

ایودھیا: فاشزم کی راہ پر گامزن بھارت میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، اس فیصلے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج نریندر مودی نے اترپردیش کے شہر ایودھیا میں متنازع رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے وزیر اعظم مودی کی اس پروگرام میں شرکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کو مذہب سے الگ رکھنے والے آئین کی روح کا خیال کریں وزیراعظم کیوں ایک مندر کی بھومی پوجا کی تقریب سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں؟
کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے اس ضمن میں کہا ہے کہ بھگوان رام محبت اور انصاف کی علامت ہیں، وہ نفرت اور ناانصافی کے عمل میں ظاہر نہیں ہو سکتے۔
اسد الدین اویسی نے اس موقع پر ٹوئٹر پر بابری زندہ ہے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بابری مسجد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’بابری مسجد تھی، ہے اور رہے گی انشاللہ۔

خیال رہے کہ رام مندر اور بابری مسجد کا تنازع ایک صدی سے زیادہ پرانا ہے، یہ مقام فریقین کے مابین تنازع کا باعث رہا اور اسے بنیاد بنا کر مسلمانوں کو دیوار سے لگایا گیا۔
گذشتہ سال بھارتی سپریم کورٹ نے اس ملکیت پر ہندووں کو حق مان کر ایک متنازع فیصلہ جاری کیا، ساتھ ہی مسلمانوں کو شہر میں ایک اور مقام پر مسجد تعمیر کرنے کے لیے زمین دی ہے۔ البتہ اس فیصلے کو مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اسد اویسی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔