گاڑی سے شہری کو زخمی کرنے والے دو بھارتی ہائی کمیشن اہلکار گرفتار
اسلام آباد: بھارت کے دو ہائی کمیشن اہلکاروں نے شہری کو کچل دیا، فرار ہونے کی کوشش کی، شہریوں کی مداخلت اور پولیس کے موقع پر پہنچنے کے باعث حراست میں لے لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار ٹریفک قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تیز رفتاری سے گاڑی دندناتے پھر رہے تھے، اس دوران انہوں نے ایک شہری کو گاڑی سے ٹکر ماری، جس کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، شہریوں نے مداخلت کرکے انہیں روکا، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ان دونوں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔