دریائے سندھ، نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق
ٹھٹھہ: جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقامی افراد نے دریائے سندھ سے تمام بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کےدرمیان ہیں جن میں 3 بچیاں اور 4 بچے شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جھرک کے قریب 7 بچوں کے دریا میں ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی۔