درگاہ لعل شہباز قلندر کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا، محکمہ اوقاف سندھ

کراچی: محکمہ اوقاف سندھ کے چیف ایڈمنسٹریٹر منور علی مہیسر کا کہنا ہے کہ درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار کو ایس او پیز کے تحت  کل سے کھولا جائے گا،زائرین ماسک گلف کے استعمال کے پابند ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ کے چیف ایڈمنسٹریٹر منور علی مہیسر کا کہنا ہے کہ درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار کو ایس او پیز کے تحت  کل سے کھولا جائے گا، لعل شہباز قلندر کو کوروناوائرس کے باعث 24 مارچ کوعام  زائرین کیلئے بند کیا گیا تھا۔سندھ حکومت نے قلندر لعل شہباز کے مزار پر آنے والے زائرین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا جبکہ قلندر لعل شہباز کے مزار پر سیکیورٹی کیلئے بھاری پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔دوسری جانب مزار پر واک تھرو سینیٹائیزر گیٹ بھی نصب کئے جارہے ہیں، زائرین سینیٹائیزر گیٹ سے مزار کے اندر داخل ہونگے۔

واضع رہے کہ لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس بھی اس سال منعقد نہیں کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔