جاپانی حکومت کا ہر شہری کو ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کا فیصلہ

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے ڈاکٹرز سے تفصیلی ملاقات کی اور طبی ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔قبل ازیں حکونت نے صرف 7 شہروں میں لاک ڈاؤن کیا تھا البتہ اب ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جو 6 مئی تک برقرار رہے گی۔جاپانی وزیراعظم نے جمعے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت ہر شہری کو ایک لاکھ یوآن (ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) دے گی تاکہ کسی کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔