تمام مسافر ٹرینیں آج بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن 31 مارچ تک کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر میں وزیر ریلوے شیخ رشید، چیئرمین حبیب الرحمان، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، چیف آپریٹنگ آفیسر عامر بلوچ سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی جس میں آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن آئندہ 7 روز کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم صرف مال بردار ٹرینیں چلیں گی جب کہ ٹرین آپریشن بند ہونے کے باوجود ملازمین کی چھٹی نہیں ہوگی۔ واضح رہے ملک کے صوبوں میں لاک ڈائون ہے۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پسنجر ٹرینوں کا آپریشن آج رات 12 بجے سے 31 مارچ تک معطل کردیا گیا ہے، ٹرینوں میں ریزرویشن کی بکنگ بھی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ جن مسافروں نے مختلف ٹرینوں سے بکنگ کروائی ہوئی تھی ان کو فل ری فنڈ دیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔