بھارت میں پھنسے 40 پاکستانیوں کی وطن واپسی
لاہور: واہگہ بارڈر کے راستے بھارت میں پھنسے 40 پاکستانی وطن پہنچ گئے، بارڈر کو بند ہونے کے باوجود خاص طور پر کھولا گیا۔
بھارت میں 40 پاکستانیوں کی جانب سے دہلی ہائی کمشنر کو پاکستان واپس جانے کے لیے درخواست کی گئی تھی، مذکورہ افراد بھارت کی مختلف ریاستوں میں مختلف ویزا پر قیام پزیر تھے، بھارتی سرکار نے پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب پولیس انڈیا، انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس اور دیگر اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد 40 پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔