ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، 4 شہری شہید

راولپنڈی: بھارت اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہیں آرہا اور جنگی جنون اُس کے ذہن پر سوار ہے، لداخ میں چین سے بُری طرح ہزیمت کے باوجود اُس کا ذہنی توازن بگڑا ہوا ہے۔ اسی لیے ایل او سی پر شرپسندی کرتا رہتا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 شہریوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔