ایفل ٹاور طویل بندش کے بعد کھول دیا گیا
پیرس کا مقبول ترین سیاحتی مقام کورونا وائرس کی وجہ سے طویل ترین بندش کے بعد دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ایفل ٹاور کے دوبارہ کھلنے پر فرانس کے معروف فنکاروں کی جانب سے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے پیغامات بھی دیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایفل ٹاور عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تین ماہ سے بند تھا جو کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد بندش کا طویل ترین عرصہ سمجھا جا رہا ہے۔ایفل ٹاور پر آنے والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ آنا ہوگا اور وہ صرف پہلے درجے تک ہی جا سکتے ہیں ساتھ ہی 11 سال سے کم عمر کے بچے بنا ماسک کے داخل ہو سکیں گے۔