انگلینڈ اور دوسری بڑی ٹیموں کو پاکستان آنا ہو گا

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو پاکستان آنا ہوگا اور کرکٹ کھیلنی ہوگی اب کوئی وجہ نہیں انگلینڈ پاکستان آ کر نہ کھیلے، پاکستان محفوظ ملک ہے آکر دیکھ لیں۔چئیرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ملک ہے یہاں غیرملکی ٹیموں کو آنا ہوگا اور کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ انگلینڈ نے آخری بار2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مانچسٹر میں ہونا ہے جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے لیکن اس بار وہ ٹیسٹ دیکھنے نہیں جا سکیں گے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔