آٹا چینی بحران، نیب نے جامع تحقیقات کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیب نے آٹا چینی بحران کی جامع تحقیقات کرنے کی منظوری دے دی۔
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس کے جاری اعلامیے کے مطابق نیب گندم، چینی بحران، قیمتوں میں اضافے اور قومی خزانے میں اربوں روپے کی ڈکیتی و اسمگلنگ سمیت سبسڈی کی جامع تحقیقات کرے گا۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سی ڈی اے افسروں کے خلاف انکوائری، ریور گارڈن ہاؤسنگ اسکیم اور دیگر کے خلاف انکوائریوں جب کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائری کی بھی منظوری دے دی۔
اجلاس میں نجکاری کمیشن افسران، جسٹس ملک قیوم، ڈاکٹر اکرام اللہ، راجہ علی اکبرو دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شکایت متعلقہ محکمہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے دوسال میں بدعنوان عناصر سے178 ارب روپے برآمد کر کے خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔