آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 39 کروڑ ڈالر موصول
اسلام آباد: پاکستان کے مرکزی بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں اور آئی ایم ایف سے یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ملی ہے۔