نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف اٹھالیا
نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی نے سٹی ہال نیویارک میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر حلف لیا۔
اٹارنی جنرل نیویارک لیٹیا جیم نے زہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر زہران ممدانی کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
خیال رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ظہران ممدانی 4 نومبر 2025 کو ہونے والے میئر کے الیکشن میں 50.78 فیصد ووٹ لے کر کامیاب اور نیویارک کے 112 ویں میئر منتخب ہوئے تھے۔
ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں الیکشن سے قبل نسلی تعصب کا نشانہ بھی بنایا تھا، تاہم الیکشن میں ری پبلکن امیدوار کی شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ناصرف ظہران ممدانی کو مبارک باد دی بلکہ ان کے ساتھ مل کر نیویارک کی بہتری کے لیے کام کرنے کا یقین بھی دلایا۔