افغانستان کی صورتحال خطرناک، اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں: آصف زرداری
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔
اس موقع پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہنا تھا کہ مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال خطرناک ہے، اس کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر نظر بھی رکھنا ہے اور سوچ بچار بھی کرنا ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔