زارا نور عباس کے بھائی کی شادی میں پہنے گئے جوڑے پر تنقید
کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس کے بھائی کی شادی میں پہنے جانے والے جوڑے کے چرچے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی زیادہ ہورہے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد کی شادی لاہور میں ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
شادی کی مختلف تقریبات پر زارا اور اسما عباس کے رقص کی بھی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں، جنہوں نے صارفین کی توجہ خوب اپنی جانب مرکوز کروائی۔
تاہم زارا نور عباس کا نکاح کی تقریب پر پہنا گیا جوڑا صارفین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔
زارا نور عباس کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر میں انہوں نے بتایا کہ یہ جوڑا حسین رہر کا ہے۔
اس برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق آف وائٹ، گولڈن اور سرخ رنگ کے اس لباس کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار روپے ہے۔
اس پر مختلف سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ کسی نے تبصرہ میں کہا کہ اس سے بُرا جوڑا کوئی اور نہیں ملا۔ کسی کا کہنا تھا کہ اتنی لانگ قمیص اچھی نہیں لگ رہی۔