کچن نہیں جاتی، شوہر کے لیے کبھی کھانا نہیں بنایا، زارا نور عباس
کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی شوہر کے لیے کبھی کھانا بنایا۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر زارا نور عباس شوہر اسد صدیقی کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں، اس دوران اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا۔
زارا نور کا کہنا تھا کہ میں لاہور میں عید کے لیے آئی ہوئی ہوں، امی کے گھر بڑی دعوت تھی، لیکن میں عید ہو یا عام دن کچن میں نہیں جاتی نہ ہی کبھی کچھ شوہر کے لیے بنایا۔
انہوں نے کہا کہ میرے شوہر مجھے یہی کہتے ہیں کہ تم مجھے کب کھانا بناکر کھلاؤگی؟ میں نے اس بار فیصلہ کیا ہے کہ میں شوہر کو نمکین گوشت بناکر کھلاؤں گی۔
دوسری جانب شو میں شریک اسد صدیقی نے بتایا کہ ہر سال قربانی کے گوشت کی تقسیم اور اس کی ترتیب میری امی خود کرتی ہیں۔