زینب قتل کیس: ملزم گرفتار، اقرار جرم کرلیا!
چارسدہ: کے پی کے پولیس نے ڈھائی سالہ زینب کے اغوا، جنسی زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
چارسدہ میں پولیس نے زینب قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق زینب کے محلے سے ہی ہے۔ ملزم کی نشان دہی پر پولیس نے آلہ قتل اور بچی کی ایک جوتی برآمد کرلی ہے۔
ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے اور اس نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کر لیا ہے۔ اعلیٰ پولیس حکام عنقریب ملزم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرکے تفصیلات بتائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ کر بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔