شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی، زینب جمیل
لاہور: دین کی خاطر شوبز سے کنارہ کش ہوجانے والی سابقہ اداکارہ اور ڈیفنس میں سیلون مالک خاتون زینب جمیل پر فائرنگ کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا۔
زینب جمیل نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام شوہر پر عائد کردیا۔
زینب نے کہا کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے، وہ گزشتہ دو ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا لیکن میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی کیونکہ مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔
زینب نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال سے ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں، مجھے دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، پولیس مجھے سیکیورٹی فراہم کرے۔