یاسمین راشد کی درخواست خارج، نواز شریف کی کامیابی درست قرار

اسلام آباد: یاسمین راشد کی درخواست خارج کردی گئی، سابق وزیراعظم نواز شریف کی کامیابی درست قرار دے دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن درست قرار دیتے ہوئے یاسمین راشد کی درخواست خارج کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنادیا، جس کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست تکنیکی بنیادوں پر خارج کرتے ہوئے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن درست قرار دے دیا گیا۔
خیال رہے کہ فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 پر نواز شریف نے ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے والی یاسمین راشد نے ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ لیے تھے۔ بعدازاں انہوں نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔