یاسر شاہ پر ہراسانی اور زیادتی میں معاونت کا الزام، مقدمہ درج
اسلام آباد: پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی گئی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق یاسر شاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی، ویڈیو بنائی اور ہراساں بھی کیا۔
متن میں کہا گیا کہ فرحان اور یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گا اور جان سے بھی مار دوں گا، یاسر شاہ نے کہا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹر ہوں، شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسادوں گا۔
ایف آئی آر کے مطابق واٹس ایپ پر یاسر شاہ کو سارے معاملے کا بتایا تو اس نے مذاق اڑیا اور کہا مجھے کم سن لڑکیاں پسند ہیں جب کہ یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثر ہے، اعلیٰ افسران سے دوستی ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پولیس کو اطلاع دی تو قومی کرکٹر نے فلیٹ اور 18 سال تک اخراجات اٹھانے کی پیش کش کی۔
دوسری طرف اس معاملے پر ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔