شادی سے پہلے گاڑی میں لڑکی کیساتھ پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا تھا، یاسر نواز

کراچی: معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے شادی سے قبل ایک لڑکی کے ساتھ چھپ کر ملنے کا دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے۔
یاسر نواز حال ہی میں بھائیوں کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے اس دوران انہوں نے شادی سے قبل لڑکی کے ساتھ گھومنے پھرنے کے دوران پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے کا واقعہ سنایا۔
یاسر نواز نے بتایا کہ شادی سے قبل اسکول کے زمانے میں ایک لڑکی کو کالج یونیفارم میں گاڑی میں بٹھاکر گھوم رہا تھا، اس دوران میں نے ایک درخت کے نیچے گاڑی روکی اور اس لڑکی سے باتیں کرنے میں مگن ہوگیا۔
یاسر نے کہا کہ اس دوران پولیس موبائل آگئی اور ہم پولیس کو دیکھ کر گھبراگئے جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے سوال جواب شروع کردیے، اس وقت میں خاصا پریشان تھا، لیکن وہ لڑکی مجھ سے زیادہ پُراعتماد تھی۔
یاسر نے بتایا کہ پولیس والوں نے ہمیں تھانے لے جانا چاہا تو میں نے منع کردیا، انہوں نے زبردستی کی تو میں نے ابو کو کال کرکے سب سچ بتادیا کہ لڑکی کے ساتھ ڈیٹ کے دوران پولیس والوں نے مجھے پکڑلیا ہے، جس کے بعد ابو نے پولیس سے بات کی اور معاملہ ختم ہوگیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور یاسر نواز 2002 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اور اِن کے 3 بچے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔