یمنیٰ زیدی دوران شوٹنگ سیڑھیوں سے گرگئیں، صدقے نے بچالیا، اداکارہ

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں، تاہم وہ کسی انجری سے محفوظ رہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی سیڑھیاں اتر رہی ہیں کہ اچانک توازن خراب ہونے کے باعث لڑکھڑا کر گر پڑیں۔ اداکارہ نے واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی شیئر کی۔
یمنیٰ زیدی کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں صدقے کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں۔ صدقے ہی نے بچالیا۔ سیڑھیوں سے گرنے کے باوجود میں زخمی نہیں ہوئی بس ہلکی سے خراش آئی اور میں نے اپنا کام مکمل کیا۔
اداکارہ کا سیڑھیوں سے گرنے کا واقعہ ڈرامہ جنٹل مین کی شوٹنگ میں پیش آیا۔ یمنیٰ زیدی ڈرامے میں صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کے ہیرو ہمایوں سعید ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔