عالمی شہرت یافتہ جاپانی ریسلر محمد حسین انوکی انتقال کرگئے

ٹوکیو: کئی عالمی مقابلوں میں مخالفین کو دھول چٹانے والے جاپان کے عالمی شہرت یافتہ پہلوان محمد حسین انوکی انتقال کرگئے، اُن کی عمر 79 سال تھی۔
بیرون ممالک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے مقبول ریسلر انوکی 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصے سے طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔
انوکی 1979 میں پاکستان کے پہلوان جھارا سے کشتی میں شکست کے بعد پاکستان میں مقبول ہوئے تھے۔ انہوں نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی۔

محمد حسین انوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے اور چار دفعہ رکن پارلیمنٹ رہے۔ انوکی نے 1990 میں اسلام قبول کیا تھا اور ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔