ویمن ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 10 وکٹ سے ہراکر رقم کردی

ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے یو اے ای کو دس وکٹوں سے مات دے کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیا کپ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان نے آج یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی، اس سے قبل 8 مرتبہ مختلف ٹیمیں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرچکی تھیں۔
پاکستان ٹیم کی یہ مجموعی دوسری 10 وکٹ کی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے 11 سال قبل آئرلینڈ کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔
اس کے ساتھ ہی گل فیروزہ اور منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچری شراکت کرنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔