حج کیلئے سعودیہ آنے والی خاتون کو فوری علاج سے بینائی واپس مل گئی

مکہ مکرمہ: حج کی خاطر سعودیہ پہنچنے والی خاتون کو فوری علاج کی بدولت بینائی کی نعمت واپس مل گئی۔
طبی ماہرین کی فوری اور درست تشخیص کے ذریعے مصری خاتون کی بینائی لوٹ آئی۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ مصری خاتون کو اچانک موتیا بند کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
حکام کے مطابق مصری خاتون کو موتیا بند کے ساتھ ریٹینا کے الگ ہوجانے کا خدشہ بھی لاحق تھا (اس بیماری میں مبتلا مریضوں کا اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو ان کی بینائی مستقل ختم ہوسکتی ہے)۔
تاہم مکہ مکرمہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں قائم آئی ہیلتھ سینٹر میں مصری خاتون کا فوری علاج کیا گیا جس کی بدولت خاتون کی بینائی لوٹ آئی۔
رپورٹ کے مطابق سرجری کے بعد مریضہ کی حالت قدرے بہتر ہے اور انہیں اب ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
مزید برآں بینائی واپس ملنے کے بعد مصری خاتون ایک بار پھر مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔