واٹس ایپ میں اچانک اتنی بڑی تبدیلی کیوں کی گئی؟

نیویارک: پیغام رسانی کے لیے دُنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اچانک بڑی تبدیلی کردی ہے، جس پر بعض صارفین کے ذہنوں کو اندیشوں نے گھیر لیا ہے۔
ویب بیٹا انفو کی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ بیٹا کا اینڈرائیڈ ورژن 2.21.13.17 استعمال کرنے والے صارفین اب بزنس اکاؤنٹس پر آن لائن یا لاسٹ سین کا اسٹیٹس نہیں دیکھ سکیں گے۔
ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ کسی بزنس اکاؤنٹ سے چیٹنگ کررہے ہیں تو اس وقت آپ کو آن لائن کے بجائے بزنس اکاؤنٹ لکھا نظر آئے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن میں یہ تبدیلی دو روز قبل کی گئی جس کے بعد خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ شاید یہ کوئی غلطی ہے، تاہم تحقیقات کے بعد اس تبدیلی کی تصدیق کردی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔