یاسر نواز نے علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگی؟

کراچی: اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ سے معافی مانگ لی۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں یاسر نواز نے علیزے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کی اور ساتھ ہی اس معاملے میں اداکارہ کا نام لینے پر براہ راست معافی مانگی۔
یاسر نواز نے کہا کہ اب میں پرانے معاملے پر دوبارہ بات نہیں کرنا چاہتا، ساتھ ہی انہوں نے علیزے شاہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا علیزے مجھے معاف کردو، مجھ سے ایک بھنڈ ہوا تھا، مجھے شو میں تمہارا نام نہیں لینا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا نہ میں اس ڈرامے کا پروڈیوسر تھا اور نہ میں اس سیریل کا ڈائریکٹر تھا، اللہ تمہیں ہمیشہ خوش رکھے اور تمہیں ڈھیر سارا اور اچھا کام ملے، پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو علیزے شاہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری سب سے بڑی دعا یہ ہے کہ میں اور علیزے شاہ ایک ساتھ دوبارہ کام کریں اور اچھا کام کریں، یہ مجھے وقت نے سکھا دیا ہے۔
یاسر نواز نے مزید کہا کہ دوسری خواتین کی طرح ان کی اہلیہ کو بھی بہت ساری چیزوں کا علم نہیں ہوتا، اس لیے لوگ ان کی بے علمی کی فارمولا کار اور 92 ورلڈکپ جیسے کلپس وائرل کروا کر تنقید کرتے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔