انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی بیماری، غلطی کس کی نکلی؟
اسلام آباد: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے دورہ پاکستان پر ہے، اُس کے کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی وجہ سامنے آگئی، وہ موسم کے لحاظ سے کپڑے نہ پہننے پر بیمار ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بدلتے موسم کے باعث کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوئی کیونکہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے موسم سرما کے لحاظ سے کپڑے پہننے میں لاپروائی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کی تقریب میں بیشتر انگلش کھلاڑیوں نے گرمی والے کپڑے پہنے ہوئے تھے، تقریب میں بیشتر انگلش کھلاڑیوں نے آدھی بازو والی شرٹس پہن رکھی تھیں۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 7 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوئی ہے، تاہم کسی کھلاڑی کو سخت بخار نہیں، انگلش کھلاڑیوں کو معمول کا نزلہ اور زکام کی شکایت ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی ٹیسٹ اسکواڈ ممبر کو صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔