پہلے کون سا کپ بھرے گا؟ 99 فیصد افراد جواب دینے میں ناکام رہے
انٹرنیٹ پر اکثر ایسی پہیلیاں سامنے آتی ہیں، جو اچھے خاصے ذہین لوگوں کو بھی چکرا کر رکھ دیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک پہیلی انٹرنیٹ پر گزشتہ دونوں سامنے آئی، جو صارفین کے لیے معما بن گئی۔
یہ بہ ظاہر ایک سادہ سی پہیلی تھی۔ سوال یہ کیا گیا تھا کہ پہلے کون سا گلاس بھرے گا؟
اب یہاں سات گلاس ہیں، سوال کیا گیا کہ پہلے نل کا پانی کون سا گلاس بھرے گا؟
اکثریت کا جواب ہے کہ پہلے چھ نمبر گلاس بھرے گا۔ اگر آپ بھی ایسا سوچ رہے ہیں، تو آپ غلط ہیں۔
کچھ کا خیال ہے کہ پہلے چار نمبر گلاس بھرے گا، مگر وہ بھی غلط ہیں۔
اگر آپ غور کریں، تو گلاس نمبر چار اور پانچ کی جانب جانے والے پائپ بند ہیں۔
دوسری جانب کیوں کہ تین نمبر گلاس کی سمت آنے والے پائپ کی سطح کم ہے، اس لیے پہلے پانی وہاں آئے گا۔
یعنی سب سے پہلے نمبر تین گلاس ہی بھرے گا۔