ہانیہ عامر کا نکاح کب ہوگا، اداکارہ کا بڑا انکشاف

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کے نکاح سے متعلق کمنٹ نے ایک بار پھر سے ان کی شادی کی افواہوں کو جنم دے دیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر ان کے ایک کمنٹ پر ردعمل کے بعد دوبارہ زیرِ بحث آگئی ہیں، جس پر مداح حیران وپریشان ہیں۔
پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام سیلیبریٹی ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر نہایت متحرک رہتی ہیں اور اکثر مداحوں سے براہِ راست گفتگو کرتی نظر آتی ہیں جب کہ وہ اکثر اپنے بولڈ انداز کے باعث تنازعات کا حصہ بھی بن جاتی ہیں۔
اس کے باوجود 28 سالہ اداکارہ کسی معاملے پر خاموش نہیں رہتیں اور عموماً ہر سوال کا کھل کر جواب دیتی ہیں اور ایسا ہی ایک موضوع ان کی شادی بھی ہے۔
گلوکار عاصم اظہر کی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے دوبارہ ایک ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
اگرچہ دونوں نے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی، تاہم اداکارہ کی عاصم کے کنسرٹس میں موجودگی، انسٹاگرام پر ان کے گانوں کا استعمال، ان کے گھر میں خاندانی تقریب میں شرکت نے ان افواہوں کو دوبارہ جنم دے دیا ہے۔
حال ہی میں عاصم کے گھر قوالی نائٹ میں شرکت کے بعد شادی کی چہ میگوئیاں مزید تیز ہوگئی ہیں جب کہ ہانیہ نے ہمیشہ کی طرح مزاحیہ انداز میں مداحوں کو جواب دینے کا فیصلہ کیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہانیہ اور عاصم رمضان میں شادی کرنے والے ہیں۔ ایک مداح نے براہِ راست سوال کیا کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد؟
جس پر اداکارہ ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ دوپہر جمعہ۔
اس جواب کے بعد مداح ایک بار پھر تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا ہانیہ مذاق کررہی ہیں یا واقعی اپنی شادی کی تصدیق کردی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔