واٹس ایپ میں میسیج ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے اہم تبدیلی

کیلے فورنیا: سماجی رابطے کی مقبول ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے میسیج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھانے کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے۔ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین 60 گھنٹوں کے اندر اپنا بھیجا ہوا میسج ڈیلیٹ کرسکیں گے۔
میٹا کی ذیلی کمپنی میں میسیج ڈیلیٹ کرنے کا فیچر2017 میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اس کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے صرف 1 گھنٹہ اور 8 منٹ کا وقت میسر تھا۔
واٹس ایپ کی جانب سے یہ قدم رواں برس ایپل کے آئی میسیج ایپ میں اسی طرح کی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
آئی فون صارفین، جن کو اپنی میسیجنگ ایپ سے بھیجا گیا میسیج ڈیلیٹ کرنے کے لیے 15 منٹ میسر ہوتے ہیں، کی جانب سے واٹس ایپ میں کی گئی ان تبدیلیوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
واٹس ایپ کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا، میسیج بھیجتے ہوئے بار بار سوچتے ہیں؟ اب آپ کے پاس اپنے بھیجے گئے میسیج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے دو دن سے تھوڑا زیادہ وقت میسر ہوگا۔
تاہم، میسیج ڈیلیٹ کرنے کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جس طرح پہلے میسیج ڈیلیٹ ہونے کے بعد یہ نوٹی فکیشن یہ میسج ڈیلیٹ کردیا گیا ہے، لکھا آتا تھا، وہ بھی ویسے ہی لکھا آئے گا۔
صارفین کی جانب سے اس اطلاع پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔