پیغام کو دلچسپ بنانے والے واٹس ایپ کے خفیہ فیچرز!
نیویارک: ایپس میں کچھ ایسے آپشنز یا فنکشنز ہوتے ہیں جو عموماً عام صارف کی نظر سے پوشیدہ ہوتے ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کو کسی نہ کسی کی مدد درکار ہوتی ہے۔
واٹس ایپ بھی ایک ایسی ہی ایپ ہے جو اس وقت ہر اسمارٹ فون صارف کی ضرورت بن چکی کیونکہ اس پر آپ کو دنیا بھر میں مفت پیغامات، آڈیو اور ویڈیو کالز اور گروپس سے گفتگو کی سہولت ملتی ہے۔
لیکن آپ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ میں کچھ ایسے دلچسپ فیچرز چھپے ہیں جو کسی بھی شخص سے آپ کی گفتگو کو دلچسپ اور منفرد بناسکتے ہیں۔
واٹس ایپ اکثر لمبے نوٹس بھیجنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے جس میں کسی پیراگراف یا ہیڈنگ کو بولڈ کرنے کی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔
اس لیے اگر آپ واٹس ایپ پر کسی جملے یا لفظ کو بولڈ یا موٹے حروف میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے جملے یا لفظ کے شروع اور آخر میں اسٹیرک کا نشان(*) لگائیں ۔اسے وہ جملہ یا لفظ بولڈ دکھائی دے گا۔
واٹس ایپ میں آپ کسی جملے یا حرف کو ایٹالک یعنی ٹیڑھا بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے اس لفظ کے شروع اور آخر میں انڈراسکور(_) کا نشان لگائیں۔
اس آپشن کے لیے بھی آپ کو ایک خاص سمبل کی ضرورت درپیش ہے۔ اس کے لیے کسی لفظ یا جملے کے شروع اور آخر میں ٹائیڈ یعنی لہریا موج کا سمبل (~) استعمال کریں۔
اس سے وہ لفظ یا جملہ پڑھنے والے کو ایسے دکھے گا جیسے آپ نے اسے درمیان سے کاٹ دیا ہو۔