آنجہانی ملکہ برطانیہ کی موت کی وجہ کیا بنی؟
لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو طبیعت بگڑںے پر اسپتال داخل ہوئیں اور سہ پہر 3 بج کر 10 منٹ پر 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، اُس وقت ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی جو اب ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے ذریعے منظرعام پر آگئی۔
بین الاقوامی خبر ساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں شاہی خاندان کی روایات اور وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکہ برطانیہ کے انتقال کے روز ان کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی تھی، تاہم 19 ستمبر کو تدفین کے بعد اب ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا، جس میں ساری تفصیلات درج ہیں۔
اسکاٹ لینڈ کے نیشنل ریکارڈز ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کا انتقال بالمورل کیسل اسٹیٹ میں 3 بج کر 10 منٹ پر ہوا، یعنی انتقال کی خبریں آنے سے ساڑھے تین گھنٹے قبل ملکہ برطانیہ اس جہان فانی سے کوچ کرچکی تھیں۔
ملکہ برطانیہ کی موت کی رجسٹریشن کے لیے 16 ستمبر کو ان کی اکلوتی بیٹی شہزادی این نے درخواست دی تھی اور وہی اپنی والدہ کے آخری لمحات میں ان کے ساتھ تھیں۔
ملکہ برطانیہ کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں ان کی موت وجہ بڑھاپے کو قرار دیا گیا اور یہ بھی درج ہے کہ ملکہ برطانیہ مکمل صحت یاب اور کسی بھی بیماری میں مبتلا نہیں تھیں۔