وقار یونس کو پی سی بی میں بڑی ذمے داری دیے جانے کا امکان

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق کپتان وقار یونس کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمے داری سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے جب کہ کرکٹ سے متعلق فیصلوں کا اختیار وقار یونس کو دیے جانے کا امکان ہے۔
اسی طرح شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر ہی کریں گے جب کہ چیئرمین پی سی بی توجہ ایڈمنسٹریشن معاملات پر دیں گے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے محسن نقوی نے انتظامی امور پر فوکس کیا ہوا ہے اور سابق کپتان وقار یونس کو اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی 2014 کے آئین کے مطابق اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگراں ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔