موٹروے زیادتی کیس، وقار کا برادر نسبتی عباس رہا!

لاہور: موٹروے زیادتی کیس میں نیا موڑ، وقار کے برادر نسبتی عباس کو رہا کردیا گیا، دونوں بھائی سلامت اور بوٹا کو بھی چھوڑ دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ موٹروے میں زیر حراست وقار کے بردار نسبتی عباس اور بھائیوں سلامت اور بوٹا کو رہا کردیا گیا، تینوں کو شک کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وقار کو بھی جلد رہا کردیا جائے گا، اس کی ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد اس کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔