واجد ضیا کا تبادلہ، ثناء اللہ عباسی ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
اسلام آباد: ایف آئی اے کے ڈی جی واجد ضیاء کا تبادلہ کردیا گیا۔
مرکزی حکومت نے واجد ضیا کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ ثناء اللہ عباسی کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے واجد ضیا کی ذمے داریاں تبدیل کرتے ہوئے انہیں نیشنل پولیس بیورو کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اس اہم فیصلے کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے جب کہ صلاح الدین محسود کو کمانڈنٹ ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔